غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس کی تفتیش میں بڑی پیش رفت

 


لاہور (آئی آر کے نیوز): تفتیشی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزمان کا ڈی این اے میچ ہوگیا ہے۔ زیادتی کرنے والے ملزمان میں نواز بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ تفتیش کا حصہ بنا دی گئی ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خواتین کے اغوا زیادتی کیس میں ان کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی خواتین کے گاڑی سے فرار سے قبل ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے شہری عثمان کے بیان پر درج کیا ہے۔

شہری عثمان کے مطابق اس کی گاڑی کو ہٹ کر کے 3 لاکھ روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہ حادثہ یکم جولائی کو پونے 8 بجے ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی