اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر آج لیوی جنگ کے دوران عائد لیوی سے کم ہے، لیوی کم کرنے پر آئی ایم ایف راضی نہیں ہوگا، اگر متبادل لیوی کا آپشن مل گیا تو شاید راضی ہوجائیں۔
یہ بات انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے پیڑولیم کے اجلاس کے دوران کہی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس عمر فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
