اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پی پی یہ کبھی نہیں ہونے دیں گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا انہیں منگل کی شب آنکھ کے چیک اَپ کے لیے اسپتال لایا گیا پھر اڈیالہ واپس لے گئے، مجھے بھی اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد اطلاع دی گئی تھی، محسن نقوی اور بلاول بھٹو زرداری سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، عوام کو بتایا جانا چاہیے کہ اس سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لے کر گیا۔
