اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نورین نیازی کے خلاف مقدمے کا اندراج پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 اور 26 اے کے تحت کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ نورین نیازی نے پاکستان اور مسلح افواج پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
