آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ

 


مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): آزاد کشمیر عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے۔امیدوار آج شام پانچ بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو جاری کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی جائے گی۔

جدید تر اس سے پرانی