عمران خان اور بشری بی بی کی قید تنہائی سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی قید تنہائی متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریڈنٹ اڈیالہ سے تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے قید تنہائی کیس میں اہم حکم جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریڈنٹ اڈیالہ سے تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ اگر قید تنہائی میں رکھا گیا تو کیوں رکھا گیا ؟ کس قانون کے تحت ؟ کتنی دیر کے لیے؟ اور کیا یہ سزا ہے؟

جدید تر اس سے پرانی