پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں الیکشن کے مشروط بائیکاٹ کا فیصلہ کیوں کیا؟


 مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں سراپا احتجاج جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتخابات کے مشروط بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کشمیر کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ ’ہم اُس وقت تک انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اور الیکشن نہیں لڑیں گے اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے جب تک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جائز اور آئینی مطالبات پورے نہیں ہو جاتے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’اس وقت ہمارا پیارا کشمیر سلگ رہا ہے، راولا کوٹ اور دیگر کئی اضلاع سمیت ہزاروں شہری اپنے جائز مطالبات کے ساتھ دھرنے دیے بیٹھے ہیں لیکن حکومت نے مذاکرات کے بجائے اندھا دھند طاقت کے استعمال کا راستہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔‘

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو ہو رہے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی