اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): تفصیلات کے مطابق 31 جولائی کیلیے اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 9 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 336 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 4 پیسے پر پہنچ گئی۔
