واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکا نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے ہفتہ کی صبح اس کی سرزمین پر متعدد ڈرون حملے کیے جو ان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا صدر دفتر بھی قائم ہے اور ایران نے اسی وجہ سے امریکا کے فضائی حملے کا جواب دینے کے لیے اس جگہ کا انتخاب کیا ہے۔
جنگ بندی کے بعد پہلی بار پیدا ہونے والی اس کشیدگی کا آغاز پرسوں ہوا جب صدر ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک بڑے تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
