پیرس (آئی آر کے نیوز): پیرس میں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصری صدر السیسی سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ اہم ڈیل کی ہے اور ڈیل کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، اسٹاک مارکیٹس بلندیوں پر ہیں، تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوتی تو دنیا بھر میں معاشی دباؤ پیدا ہوتا تاہم ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالر کے فنڈ کی رپورٹس غلط ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں اور اگر مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔
