امریکہ اور ایران کے درمیان نافذالعمل ’مفاہمتی یادداشت‘ کے اہم نکات کیا ہیں؟


 واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور یہ اب نافذ العمل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جس کے تحت اہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہے۔

وہ فرانس کے شہر ایویان لیباں میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

14 نکات پر مشتمل یہ معاہدہ، جسے مفاہمتی یادداشت کہا جا رہا ہے، کے مطابق ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور اس میں ملک کی ’تعمیر نو اور اقتصادی ترقی‘ کے لیے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کا بھی وعدہ کیا گیا ہے‘ اگرچہ امریکہ کے لیے اس میں حصہ ڈالنا ضروری نہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاہدے کو ’کارکردگی پر مبنی‘ قرار دیا، جس کے تحت ایران کو اسی صورت میں فائدہ ہو گا جب وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا۔

جدید تر اس سے پرانی