سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا آغاز، پاکستان اور قطر بھی شریک


 برن (آئی آر کے نیوز): ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں مختلف شعبوں کے ماہرین اور متعلقہ حکام شرکت کر رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے فریم ورک کو عملی شکل دی جا سکے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت سینئر سفارتکار کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں جو مذاکرات میں ایران کے مؤقف اور تکنیکی امور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی