نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کا امکان، سولرپینلز اورالیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر جی ایس ٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور الیکٹرک اور ہائیبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ موٹر سائیکلوں، رکشوں، ٹرکوں اور بسوں سمیت،الیکٹرک پک اپ، ٹریکٹر اور ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے سولر پینلز، الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

جدید تر اس سے پرانی