راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما کو گرفتار کرنے کی کوشش

 


مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے دوران جھڑپوں میں چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب کالعدم جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ راولا کوٹ کے قریب موجود ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔

آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے کمشنر سردار وحید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ لانگ مارچ کے شرکا راولاکوٹ سے مظفر آباد کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں روک کر رکھا ہوا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی