کراچی (آئی آر کے نیوز): حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی۔
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کردی جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہوکر 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے ائیرلائنز کو طیاروں کے ایندھن اخراجات میں بچت ہوگی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔
