اسلام آباد(آئی آر کے نیوز): تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 57 پیسے جبکہ پٹرول پر 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی کی شرح 72 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، پٹرول پر عائد لیوی 66 روپے 25 پیسے سے بڑھا کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
