اس ہفتے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے: وزیرپیٹرولیم

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔

اپنے بیان میں علی پرویز ملک کا کہناتھاکہ حکومت نہ توکسی شعبےکوترجیح دے رہی ہے اورنہ ہی کسی دوسرے پرغیرضروری بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے،صارفین تک کوئی بھی فائدہ پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس عہد کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹرکمی کی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی