گلگت (آئی آر کے نیوز): صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں استحکام پاکستان پارٹی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی۔
