بجلی بم گرانے کی تیاری، صارفین کے لیے بُری خبر

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا مئی کی فیول ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 82 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق من و عن منظوری سے صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مئی میں 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی بجلی پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی، فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے تھا۔

جدید تر اس سے پرانی