اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عمران خان کے وکلا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے یہ ہی اس کی ذمہ داری ہے، جو قانون دوسروں کے لیے ہے وہی عمران خان اور بشری بی بی کے لیے ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق یہ بات بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قانون کی تشریح سپریم کورٹ نے ہمیشہ کی ہے، عبوری حکم کے خلاف سپریم کورٹ کے پہلے بھی حکم آئے ہیں، سپریم کورٹ کے دروازے انصاف کے لیے بند نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں ایک فورم فراہم نہ کرنا انصاف کا قتل ہے۔
