گلگت (آئی آر کے نیوز): گلگت بلتستان (جی بی) اسمبلی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کےدرمیان اتحاد ہوگیا، تینوں پارٹیوں کی حمایت سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد کے مطابق پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ نئے اسپیکر جی بی اسمبلی منتخب ہوگئے جب کہ ن لیگ کےکفایت الرحمان ایڈووکیٹ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔
ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےانتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔
