قطر کے راس لفان ایل این جی کمپلیکس میں دھماکا، پاکستانی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق

 


دوحہ (آئی آر کے نیوز): قطر کے راس لفان ایل این جی کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 

یہ دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا۔

قطر کی وزارتِ توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق پلانٹ کی برآمدی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی ماحولیات کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔

قطر کے وزیر توانائی سعد شریدہ الکعبی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج مجھے ایک ایسا اعلان کرنا پڑ رہا ہے جس کے بارے میں مجھے امید کی تھی کہ اس کی کبھی نوبت نہیں آئے گی، اور وہ یہ ہے کہ ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے۔ 66 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

جدید تر اس سے پرانی