کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، کسی دلیل کی وجہ سے بات کی، خواجہ آصف



 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر قائم ہوں، انہوں نے جو بیانات دیے میں نے اسکا جواب دیا اور میں نے جو بات کی اسکی دلیل بھی دی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جناب اسپیکر میں نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا، برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ کوئی کشمیری یا پاکستانی نہیں بنتا، کشمیریوں نے جانیں دی لیکن ہم نے بھی جانیں دیں، ہم نے پانچ جنگیں لڑی ہیں لیکن صلہ کیا ملتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی