راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی جانب سے وفاقی و صوبائی وزرا، میڈیا شخصیات اور دیگر کی بطور گواہ طلبی کی درخواست مسترد کردی۔
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے وزرا اور میڈیا شخصیات کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
