'یہ معاہدہ ہمیں قبول نہیں'، اسرائیلی وزیر

 


اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی اور امن معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیل پر لاگو نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ معاہدہ اسرائیل کو پابند نہیں کرتا کیونکہ اسرائیل اس معاہدے کا فریق نہیں ہے۔

بین گویر کا کہنا تھا کہ موجودہ معاہدہ اسرائیل کے بنیادی سکیورٹی خدشات کو دور کرنے میں ناکام ہے اور خطے میں موجود خطرات بدستور برقرار ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی