امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ اگلے 24 گھنٹوں میں طے پانے کی امید ہے: شہباز شریف

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان قیام امن کے معاہدے کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ایکس پر ایک پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ’امن معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ حتمی مرحلہ اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاہدے پر ’الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے جس کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح پر بات چیت ہو گی۔‘

انھوں نے کہا کہ پاکستان امن مذاکرات کے دوران مسلسل عزم پر امریکہ اور ایران کا شکر گزار ہے۔ شہباز شریف نے خطے کے دیگر ممالک کی حمایت کو بھی سراہا۔

پاکستانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ پائیدار امن کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔‘

جدید تر اس سے پرانی