راولا کوٹ میں اعلانات کے ذریعے عوام کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت، کوٹلی میں پُرتشدد جھڑپوں میں تین افراد ہلاک


 مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): کشمیر کے مختلف اضلاع میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج (بدھ) دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ راولا کوٹ میں مساجد سے ہونے والے اعلانات میں عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی نے بی بی سی کو بتایا کہ راولا کوٹ کی مساجد سے ’کرفیو کے نفاذ‘ کے اعلانات ک اطلاعات اُن کے نوٹس میں آئی ہیں، تاہم سرکاری طور پر اس حوالے سے تاحال کوئی نوٹیفکیشن نہیں جاری کیا گیا ہے۔

مقامی صحافی خورشید بیگ کے مطابق راولاکوٹ کی مساجد سے اعلان کیا جا رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہر میں کوفیو نافذ کر دیا گیا ہے لہذا باہر کے افراد شہر کی جانب نہ آئیں اور مقامی افراد گھروں سے نہ نکلیں۔ راولا کوٹ کے ایک شہری نے بھی مساجد سے اس نوعیت کے اعلانات کی تصدیق کی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی