مظفر آباد (آئی آر کے نیوز): آزاد کشمیر میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد پولیس کی 1500 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ایک بڑی نفری کو وہاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کشمیر میں امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے یہ بین الصوبائی پولیس تعاون کا بڑا اقدام ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران جب اسلام آباد پولیس کو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا تھا تو اس اقدام پر کمیٹی کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا تھا۔
