تہران (آئی آر کے نیوز): ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں، جہاں دونوں ممالک نے مستقبل کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم امور پر پیش رفت کے لیے چار الگ الگ ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق پہلا ورکنگ گروپ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، دوسرا جوہری امور، تیسرا تعمیر نو اور معاشی ترقی جبکہ چوتھا معاہدے پر عمل درآمد اور نگرانی کے معاملات پر کام کرے گا۔
