شگر (آئی آر کے نیوز): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر کے عوام سے کہا ہے کہ فارم 45 کا بندوبست آپ کرلیں، فارم 47 کا میں کرلوں گا۔
گلگت بلتستان کے علاقے شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وہ شگر کے عوام کے پاس واپس آئے ہیں ، کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آئے ہیں۔ یہاں کے لوگوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا اور قائد عوام نے یہاں کے غریب، کمزور اور پسماندہ طبقے کا ساتھ دیا۔
