اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 10 ہزار پاکستانی اسٹوڈنٹ ویزا پر برطانیہ گئے اور وہاں جاکر پناہ مانگ لی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ایم این اے راجہ خرم نواز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں غیرقانونی امیگریشن، پاسپورٹ پالیسی اور فوجداری قوانین میں مجوزہ اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
