لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور پولیس نے کہا ہے کہ کراچی سے منشیات اسمگلر انمول پنکی کا نام لاہور میں درج منشیات کے مقدمے میں سامنے آگیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزمہ کے بھائی ریاض بلوچ نے 2022 میں گرفتاری کے بعد بہن کا نام بتایا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ کے بھائی ریاض بلوچ ولد مراد بخش کو 2022 میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔
منشیات فروشی کے الزام میں پنکی کے بھائی کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں 9 سی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، جبکہ بھائی کو منشیات کے مقدمے میں چالان کردیا گیا، ملزمہ کے بھائی سے 1590 گرام منشیات برآمد ہوئی۔
