امریکی ریاست کنساس میں 94 سال بعد ری پبلکن پارٹی کو شکست، ڈیموکریٹ سینیٹر کی تاریخی کامیابی

 


کنساس (آئی آر کے نیوز): امریکی ریاست کنساس میں ڈیموکریٹ امیدوار اور پادری ایڈم ہیملٹن نے ری پبلکن سینیٹر راجر مارشل کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ 1932 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کنساس سے کسی ڈیموکریٹ امیدوار نے امریکی سینیٹ کی نشست جیتی ہے۔ ایڈم ہیملٹن نے 51.1 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف اور موجودہ سینیٹر راجر مارشل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کنساس کو اس سال غیر متوقع طور پر سخت انتخابی مقابلے والی ریاستوں میں شمار کیا جارہا تھا۔ 62 سالہ ہیملٹن طویل عرصے سے پادری ہیں اور کنساس سٹی کے علاقے میں قائم یونائیٹڈ میتھوڈسٹ چرچ آف دی ریزرکشن کی سربراہی کرتے ہیں، جو امریکا کی سب سے بڑی میتھوڈسٹ جماعتوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کی تقریر میں بائبل کے حوالے دیے اور نیک سلوک کے اصول پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر واشنگٹن میں سیاست دان دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کریں جو وہ اپنے لیے چاہتے ہیں تو امریکی پالیسیاں اور سیاسی ماحول مختلف ہوسکتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی