بیجنگ (آئی آر کے نیوز): چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، دفاع اور اسلحہ معاہدوں سمیت اہم عالمی معاملات پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اور روس کے درمیان ہونے والے یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب یوکرین، ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔
ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوری اور جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
