امریکی حملوں کے بعد ٹرمپ کا اہم بیان

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب بھی برقرار ہے، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جھڑپوں اور حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کی جانب سے حملوں کے جواب میں دفاعی کارروائیاں کیں اور ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملے کامیاب رہے اور ان میں ایران کے میزائل مراکز، کمانڈ سینٹرز اور دیگر عسکری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران جلد امن معاہدے پر دستخط کر دے تو مستقبل میں مزید تشدد اور کشیدگی سے بچا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں استحکام چاہتا ہے لیکن امریکی افواج اور مفادات پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

جدید تر اس سے پرانی