واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): پاکستان کی ایران جنگ میں سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی مل گئی، جہاں امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت میں قرارداد پیش کر دی گئی۔
واشنگٹن میں پیش کی گئی اس قرارداد میں پاکستان کو ایران جنگ کے دوران ایک ’غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث‘ قرار دیا گیا۔ یہ قرارداد امریکی کانگریس کے رکن ال گرین نے ایوانِ نمائندگان میں پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پاکستان نے نہ صرف فریقین کے درمیان سفارتی رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ جنگ بندی اور تعمیری مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔
امریکی قرارداد میں پاکستان کی جانب سے سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کے لیے خصوصی انتظامات کو بھی سراہا گیا۔
