کراچی (آئی آر کے نیوز): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی سے متعلق معاملے پر سماعت ہوئی۔
درخشاں، گذری، گارڈن اور ڈیفنس پولیس نے ملزمہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کے لیے اجازت طلب کی، جس پر عدالت نے ملزمہ کو جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
