اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پیٹرول کی ڈیوٹی سے پہلے ایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہےتاہم ٹیکسز اور مارجنز شامل کیے جانے کے بعد شہریوں تک پہنچتے پہنچتے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے ہوجاتی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور7 روپے 32 پیسے ان لینڈفریٹ مارجن شامل ہے۔
اسی طرح ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے87 پیسے اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکی کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
