غزہ میں دوبارہ جنگ کا خطرہ، اسرائیل نے حماس کو آخری وارننگ دے دی

 


غزہ (آئی آر کے نیوز): اسرائیل نے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی گروہوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی دھڑوں نے اس شرط کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی دباؤ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ گزشتہ سال اکتوبر سے جنگ بندی کا اعلان موجود ہے لیکن زمینی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔ غزہ کے مختلف علاقوں خصوصاً خان یونس اور دیر البلح میں وقفے وقفے سے حملوں، ڈرونز کی پروازوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک 800 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حالیہ دنوں میں سیکیورٹی اجلاس منسوخ کر کے محدود مشاورت شروع کر دی ہے، جبکہ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جنگ کا دوبارہ آغاز تقریباً یقینی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی