راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا، جہاں انہیں 28 اپریل کو چوتھا انٹرا وٹریئل انجکشن لگایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق طریقہ کار سے قبل ماہر امراضِ چشم نے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا جبکہ آپٹیکل کوہرینس ٹوموگرافی میں بہتری کے آثار بھی ظاہر ہوئے۔
پمز کے مطابق تمام طبی احتیاطی تدابیر کے تحت مائیکروسکوپی گائیڈنس میں انجکشن لگایا گیا اور یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر کامیابی سے مکمل ہوا۔
علاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی حالت مستحکم رہی اور قبل، دوران اور بعد میں ان کے وائیٹلز نارمل رہے۔
بعد ازاں انہیں ضروری ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
