ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی، اور اس ماہ کیلئے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

جدید تر اس سے پرانی