ٹرمپ ایرانی تجاویز سے غیر مطمئن، ایران کا نئی ترمیم شدہ تجاویز کیلئے سپریم لیڈر سے مشاورت کا فیصلہ

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ممکنہ مذاکرات سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی قومی سلامتی ٹیم نے ایران کی جانب سے پیش کیے گئے ایک نئے تجویز پر غور کیا ہے، جس کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی اس تجویز میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی پیشکش شامل ہے، بشرطیکہ جنگ کا خاتمہ کیا جائے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک مؤخر کرنے کی بات کی گئی ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس تجویز کی مکمل تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

جدید تر اس سے پرانی