ایران اب بھی طاقتور؟ امریکی رپورٹ نے ٹرمپ دعووں پر سوال اٹھا دیا



 واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکا کے ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت اب بھی خاصی حد تک برقرار ہے، جس میں میزائل، بحری اسلحہ اور فضائی طاقت شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے تقریباً آدھے بیلسٹک میزائل اور ان کے لانچنگ سسٹمز اب بھی موجود ہیں۔ اسی طرح پاسداران انقلاب کے پاس 60 فیصد بحری اسلحہ اور تیز رفتار کشتیاں (اسپیڈ بوٹس) بدستور موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائیہ کا تقریباً دو تہائی حصہ اب بھی فعال (آپریشنل) ہے، جو ایران کی دفاعی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی حقیقی فوجی طاقت اس سے کہیں زیادہ ہے جتنی ٹرمپ انتظامیہ نے عوام کے سامنے ظاہر کی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی