اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عالمی بینک نے پاکستان سمیت ترقی پذیرممالک میں آئندہ 10 سے 15 سال کے دوران لاکھوں نوجوانوں کو نوکریاں نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں روزگار کو ترقی پذیر ممالک کا بڑامسئلہ قرار دیاگیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے اس اجلاس میں تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔
