امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کردیا، سینٹکام

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا ہے کہ آج رات امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینٹکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے نتیجے میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے کچھ جہازوں کو بندر گاہوں کی جانب واپس بھیجا گیا ہے یا ان کو اردگرد چکر لگانے پر مجبور کیا گیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جن جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر آئل ٹینکرز شامل ہیں، سینٹکام کے مطابق تمام جہازوں نے امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل کیا۔

سینٹکام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرنے کے آپریشن میں 10,000 سے زائد امریکی فوجی، 17 جنگی جہاز اور 100 سے زیادہ طیارے شامل ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی