اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل


 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد اور راولپنڈی میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے نتیجے میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئیں جو بعد ازاں بحال کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی آواز جنگی جہازوں کی پرواز کے باعث پیدا ہوئی ہے اور اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ کے لیے جنگی جہاز ریہرسل کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز اڑنے کے باعث ساونڈ بیرئیر ٹوٹا ہے تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

جدید تر اس سے پرانی