اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد کے علاقے میں منڈلانے والے دو یو اے وی کو فضائی دفاع نے جمعے کو مار گرایا ہے، جس کی تصدیق سینیئر پاکستانی حکام نے کی ہے۔
پاکستانی حکام نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ شام سات بج کر 15 منٹ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد میں حمزہ کیمپ کے اوپر دو ڈرون منڈلا رہے تھے جنہیں ملک کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔
افغان نیوز ویب سائٹ طلوع نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ افغان فورسز نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں واقع ایک فوجی تنصیب جس کا نام حمزہ ہے، کو نشانہ بنایا ہے۔
