تہران (آئی آر کے نیوز): ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشور سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔
علی لاریجانی نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کئی لوگوں نے ایسے دعوے کیے لیکن ناکام رہے، اپنا خیال رکھو کہیں ایسا نہ ہو کہ مٹادیے جاؤ۔
ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز یا تو سب کے لیے خوشحالی کی گزرگاہ ہوگی یا جنگ پسندوں کے لیے شکست اور تکالیف کی گزرگاہ بن جائے گی۔
