عمران خان کی صحت سے متعلق شدید تحفظات ہیں: راجہ ناصر عباس

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے معزز شہری ہیں اور ہمیں ان کی صحت سے متعلق شدید تحفظات ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کیا پولیس کو حق ہےکہ پرامن مظاہرین کو ڈنڈے مارے، تھانوں میں بند کرے، فرعون پر بھی ظلم نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا حکومتیں لوگوں کو حق دینے کے لیے ہوتی ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے معزز شہری ہیں، ان کے کچھ حقوق ہیں جن کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پہلے کہا گیا بانی بیمار ہی نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے سخت تحفظات ہیں، عمران خان سے ملاقات سے کیا ہو جائے گا؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا ان کی فیملی کا حق ہے، کسی سے نہ ڈریں، کیا ایک بزرگ سیاستدان کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے نہیں دیا تھا؟ 

اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا کہنا تھا ہم نے 8 فروری کو احتجاج کرنا ہے، 8 فروری کا پرامن احتجاج ہے, ہم نے تو نہیں کہا کہ زبردستی ٹریفک بند کریں گے، دکانیں بند کریں گے، لوگوں کو کیوں اٹھا رہے ہیں، یہ تو فاشزم میں ہوتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی