راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ، جس میں بتایا گیا میڈیکل چیک اپ پاکستان پرزن رولز کے مطابق کرایا گیا ہے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
درخواست پر سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی ، اڈیالہ جیل کے دو افسران نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جماعت علی شاہ نے بتایا کہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ پاکستان پرزن رولز کے مطابق کرایا گیا ہے اور بشریٰ بی بی اور بانی کو جیل رولز کے تحت میڈیکل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
عدالت کی جانب سے 2 روز پہلے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوتوہین عدالت کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔
